Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک مسلم ایمپلائز کلچرل اسوسی ایشن بیدر کے کلینڈر کی رسم اجراء

کرناٹک مسلم ایمپلائز کلچرل اسوسی ایشن بیدر کے کلینڈر کی رسم اجراء

بیدر ۔ 11 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک مسلم ایمپلائز کلچرل اسوسی ایشن ضلع بیدر کی جانب سے 7 جنوری برید شاہی فنکشن ہال ، بیدر میں اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ہذا کا ہر سال کی طرح امسال بھی ڈائری اور کلینڈر 2016ء کی رسم اجراء تقریب ریاستی بانی صدر جناب ایم ایم بڈھن خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر سیکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر، عنایت الرحمن سنڈے مڈے میل آفیسر، دیشپانڈے اے ای ای، ایم ایس کٹگی، راجکمار ماڑگے، محمد سہیل احمد خان پرنسپل کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر تمام مہمانان خصوصی کے ہاتھوں سرکاری خدمات کرتے ہوئے ترقی کرنے والے ملازمین اور سرکاری خدمات سے بحسن خوبی سبکدوش ہونے والے ملازمین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب کی سرپرستی اسوسی ایشن ہذا کے ریاستی بانی صدر جناب ایم ایم بڈھن خاں نے کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر خواجہ مہتشم الدین صدر روٹری کلب کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عتیق احمد انجینئر ڈیویژنل صدر اسوسی ایشن ہذا، ریشی کیش بہادر دیسائی، روی راج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اطلاعات، عبدالمجید ضلع پریسیڈنٹ، محمد حسن ضلع خزانچی، محسن انصاری ریاستی خازن، محمد خلیل احمد ضلع نائب صدر، محمد یونس صدر تعلقہ، محمد نواب تعلقہ سیکریٹری، محمد وقار ضلع معتمد عمومی اسوسی ایشن بیدر اور بیدر ضلع و تمام تعلقہ جات کے جمیع عہدیداران و اراکین اس تقریب میں موجود تھے۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی کی معیت میں محمد اسمعیل طالب علم معھد انوارالقرآن سے ہوا۔ محترمہ خوشتر رحمن معلمہ نے نعت رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر صدر اسوسی ایشن کی نگرانی میں تمام برسرخدمت و وظیفہ حسن خدمت سبکدوش ہونے والے ملازمین کی بہ کثرت گلپوشی کی گئی اور مومنٹو عطا کئے گئے۔ جناب محمد پٹیل نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئے۔ کرناٹک مسلم ایمپلائیز کلچرل اسوسی ایشن ضلع بیدر کی نگرانی میں تمام عہدیداران و ارکان پروگرام کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بعد شکریہ کے تقریب اختتام کو پہنچی۔

TOPPOPULARRECENT