Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک معاملے میں جیٹھ ملانی پہونچے سپریم کورٹ

کرناٹک معاملے میں جیٹھ ملانی پہونچے سپریم کورٹ

نئی دہلی17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں آدھی رات کوئی ہوئی سماعت کے بعد اب سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی بی جے پی کو حکومت تشکیل کرنے کے لئے دعوت دینے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔چیف جسٹس دیپک مشرا ‘جسٹس اے ایم کھانولکر’ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ کے سامنے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر جیٹھ ملانی نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا نے بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدیورپا کو وزیر اعلی کے حلف کے لئے مدعوکرکے آئینی اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے ۔چیف جسٹس نے مستر جیٹھ ملانی سے کہا کہ کرناٹک سے متعلق معاملہ جسٹس ارجن کمار سکری کی صدارت والی تین رکنی بنچ سن رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT