Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک میں بدمست ہاتھی نے فارسٹ آفیسر کو روند ڈالا

کرناٹک میں بدمست ہاتھی نے فارسٹ آفیسر کو روند ڈالا

نئی دہلی ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں ایک بدمست ہاتھی کے پاؤں تلے روندے جانے کے سبب فاریسٹ آفیسر کی ہلاکت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ تحفظ جنگلات کیلئے وہ (مہلوک افسر) اپنے جذبہ اور فرض شناس کے لئے یاد رکھے جائیں گے ۔ ایس منی کنڈن گزشتہ روز ناگر ہول نیشنل پارک کے قریب سروے میں مصروف تھے کہ ایک ہاتھی نے انہیں روند دیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگئے تھے ۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے مہلوک فارسٹ آفیسر منی کنڈن کے ارکان خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے ملک ان کی خدمات کو یاد رکھے گا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT