Wednesday , May 23 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک میں بہتر مظاہرہ پر بی جے پی کو محبوبہ مفتی کی مبارکباد

کرناٹک میں بہتر مظاہرہ پر بی جے پی کو محبوبہ مفتی کی مبارکباد

سرینگر۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے بہتر مظاہرہ پر اسے مبارکباد دی۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی کو کرناٹک میں اس کے بہتر مظاہرہ پر دلی مبارکباد‘‘ کرناٹک اسمبلی کی 222 نشستوں کے منجملہ جہاں رائے دہی ہوئی،220 نشستوں کیلئے دستیاب حالیہ رجحانات کے مطابق بی جے پی کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کرناٹک اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہوگی جبکہ حکمران کانگریس پیچھے رہ گئی ہے۔آر آر نگر نشست کیلئے رائے دہی کو مبینہ انتخابی بدعنوانیوں کی وجہ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ جیہ نگر نشست کیلئے چناؤ کو بی جے پی امیدوار کی موت کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT