Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک میں بی جے پی کی جیت ناقابل یقین : این سی پی

کرناٹک میں بی جے پی کی جیت ناقابل یقین : این سی پی

ممبئی ۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی نے آج کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی جیت ناقابل یقین ہے کیونکہ نتائج وہاں کی حقیقی صورتحال کے مطابق نہیں ہیں۔ شردپوار کی اس جماعت نے کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس کی تائید کی تھی اور اپنے امیدواروں کو نامزد نہیں کیا تھا ۔ این سی پی نے مستقبل میں بیلٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ مہاراشٹرا این سی پی کے صدر جیئنت پاٹل نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کا موقف مستحکم تھا اور وہاں سدارامیا حکومت کے خلاف کوئی ناراضگی نہیں تھی ۔ پاٹل نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’اس تناظر میں بی جے پی کی جیت ناقابل یقین ہے‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ رشوت ستانی کے الزامات کے سبب بی جے پی اور چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے اس کے امیدوار بی ایس یدی یورپا کا امیج بہتر نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’’کرناٹک میں بی جے پی کی رسائی محدود ہے اور اس انتخابی نتیجہ کا مناسب تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT