Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی یقینی : لکشمن

کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی یقینی : لکشمن

حیدرآباد 10 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی کرناٹک کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی سے تلنگانہ میں ایک نئے سیاسی منظرنامہ کا آغاز ہوگا ۔ لکشمن کرناٹک کے گوند راج پیٹ میں تلگو بولنے والے عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے عوام اور خاص طور پر تلگو عوام سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ دیں تاکہ ریاست کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کی تائید کر رہے ہیں اور پارٹی ملک کی 21 ریاستوں میں اقتدار حاصل کرچکی ہے ۔ انہوںنے مودی حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیمات اور پروگراموں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ کرناٹک کے عوام بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی سے تلنگانہ میں ایک نئے سیاسی منظرنامہ کا آغاز ہوگا ۔ ریاست میں سیاست کو نئی سمت ملے گی ۔ بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے بھی گرمٹکال اسمبلی حلقہ میں کچھ علاقوں کا دورہ کیا اور انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے یادگیر ضلع کے گرمٹکال حلقہ میں مہم چلائی ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کو عوام کی واضح تائید مل رہی ہے اور اس سے یقین ہوجاتا ہے کہ یہاں کانگریس حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT