Saturday , August 18 2018
Home / Top Stories / کرناٹک میں بی جے پی کے پہلوان لیڈر ‘ عورت کے ساتھ مارپیٹ ‘سی سی ٹی وی کیمرے میں واقعہ قید۔ فی الحال فرار۔ ویڈیو

کرناٹک میں بی جے پی کے پہلوان لیڈر ‘ عورت کے ساتھ مارپیٹ ‘سی سی ٹی وی کیمرے میں واقعہ قید۔ فی الحال فرار۔ ویڈیو

بنگلورو۔پیر کے روز بی جے پی لیڈر رام کرشنا اپا نے نارتھ بنگلورو سنگانا ئیک کاناہالی علاقے اسکول احاطے میں رقمی لین دین کی وجہہ سے اسکول ہیڈمسٹریس کے ساتھ مارپیٹ کی اور یہ پورا واقعہ اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا

۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیرکے روز پیش کیاجب رام کرشنا اپا نے سود پر رقم لی گئی رقم ادا نہ کرنے پر اسکول پہنچے اور ہیڈ مسٹریس آشا کے ساتھ بدسلوکی کی

۔پولیس کے مطابق آشا جو کہ ایک کینڈرگارٹن اسکول میں برسرخدمت ہے کرشنا آپا کے پاس سے 70,000روپئے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھیملزم بی جے پی لیڈر جناردھن کا باپ ہے جو یولہانکا میں بی جے پی یوا مورچہ کا صدر بھی ہے۔

وہ مقامی رکن اسمبلی وشواناتھ کے قریبی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ فی الحال ملزم فرار ہے اور راجانا کنٹہ پولیس اس کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے بیٹے جناردھن کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتا ر کرلیاہے

TOPPOPULARRECENT