Wednesday , December 12 2018

کرناٹک میں تلگو افراد بی جے پی کو ووٹ نہ دیں: ڈپٹی چیف منسٹر اے پی

امراوتی10اپریل(یواین آئی) آندھر اپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کے ای کرشنا مورتی نے کرناٹک میں جہاں مئی میں اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں ، تلگو عوام سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعظم نریندرمودی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ تلگو عوام کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مودی نے ان کو دھوکہ دیا ہے ۔کرناٹک کے بعض علاقوں میں تلگو بولنے والے بھی مقیم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان تلگوبولنے والے افراد کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مودی نے ان سے دھوکہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT