Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک میں جاریہ سال 50ڈگری کالجس کا قیام

کرناٹک میں جاریہ سال 50ڈگری کالجس کا قیام

شاہ آباد۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ تعلیمی سال ریاست کرناٹک میں پچاس ڈگری کالجس شروع کئے جائیں گے۔ گلبرگہ یونیورسٹی میں امبیڈکر بھون اور سوشیل سائنس عمارت کا افتتاح انجام دینے کے بعد ریاستی وزیردیشپانڈے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ پچاس کالجس کے منجملہ 23 ویمنس کالجس کھولے جائیں گے۔ ایک ہزار لکچررس کے تقررات کی اجازت حاصل ہ

شاہ آباد۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ تعلیمی سال ریاست کرناٹک میں پچاس ڈگری کالجس شروع کئے جائیں گے۔ گلبرگہ یونیورسٹی میں امبیڈکر بھون اور سوشیل سائنس عمارت کا افتتاح انجام دینے کے بعد ریاستی وزیردیشپانڈے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ پچاس کالجس کے منجملہ 23 ویمنس کالجس کھولے جائیں گے۔ ایک ہزار لکچررس کے تقررات کی اجازت حاصل ہوئی ہے۔ عنقریب تقررات کا عمل شروع ہوگا۔ ریاست کے تمام یونیورسٹی کیلئے ایک ہی نظام اوقات شروع کیا جائے گا۔ گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی خدمات مکمل ہونے کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ پروفیسر ای ٹی پشیا کے کام کی وزیر آر وی دیشپانڈے نے تعریف کی۔ اس پروگرام میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ملیکارجن گھرگے ضلع نگرانکار وزیر قمرالاسلام رکن اسمبلی ڈاکٹر ادیش جادھو ارکان قانون ساز اسمبلی ایم پربھو پاٹل اور امرناتھ پاٹل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر این وی پرساد، وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی، پروفیسر ای ٹی پٹیا رجسٹرار پروفیسر چندرکانت پاتنور اور دیگر لوگ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT