Saturday , December 15 2018

کرناٹک میں دو تلگو طلبا پر حملوں کی مذمت : تلنگانہ تلگودیشم

حیدرآباد 10 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے ترجمان این نرسی ریڈی نے کرناٹک میں دو تلگو طلبا پر حملہ کی آج مذمت کی ۔ یہ طلبا وہاں ایک امتحان تحریر کرنے گئے تھے ۔ نرسی ریڈی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ نہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے اور نہ ان کی حکومت نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔ اس دوران تلنگانہ تلگودیشم کے سکریٹری ایم ستیم نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت میں دلت عوام محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں دلتوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دلتوں پر حملوں کے واقعات کی ہائیکورٹ کے برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کروائی جانی چاہئیں۔ حالانکہ دلت تلنگانہ جدوجہد میں سب سے آگے تھے اور آج ان پر ہی ریاست میں حملے ہو رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT