Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک میں راہول گاندھی کی /20 مارچ سے انتخابی مہم

کرناٹک میں راہول گاندھی کی /20 مارچ سے انتخابی مہم

نئی دہلی ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی /20 مارچ سے کرناٹک میں پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے ۔ تیسرے مرحلے میں وہ کئی جلسوں اور کارنر میٹنگس سے خطاب کریں گے ۔ کرناٹک کے ساحلی اور میسور خطہ میں تیسرے مرحلے کی رائے دہی ہوگی ۔ کانگریس نے /10 فبروری سے کرناٹک میں انتخابی مہم شروع کی ہے ۔ راہول گاندھی تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم میںحصہ لیں گے ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی کو اس علاقے میں اطمینان بخش موقف حاصل ہے ۔ ریاست میں وہ دوبارہ حکومت بنائے گی۔ موجودہ اسمبلی کی مدت /28 مئی کو ختم ہورہی ہے ۔ کانگریس نے کرناٹک میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کیلئے ساری طاقت جھونک رہی ہے تاہم بی جے پی بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT