Wednesday , December 19 2018

کرناٹک میں سادھوی کے خلاف کیس درج رجسٹر

منگلورو /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی وی ایچ پی لیڈر سادھوی بالیکا سرسوتی جو یکم مارچ کو یہاں منعقدہ ہندو سماج اتسو میں کلیدی مقرر تھیں، ان کے خلاف اپنی اشتعال انگیز تقریر کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے پر مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ کیس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام

منگلورو /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی وی ایچ پی لیڈر سادھوی بالیکا سرسوتی جو یکم مارچ کو یہاں منعقدہ ہندو سماج اتسو میں کلیدی مقرر تھیں، ان کے خلاف اپنی اشتعال انگیز تقریر کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے پر مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ کیس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرنے والی تنظیم کومو سوہردا ویدیکے کے صدر ضلع دکشن کنڑا سریش بھائی بکرابیل کی شکایت پر تعزیرات ہند کے دفعہ 153(A) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں صراحت ہے کہ کوئی بھی فرد جو مختلف مذاہب، نسل، زبان یا مذہبی گروپوں یا ذاتوں اور برادریوں کے درمیان عداوت، نفرت یا بدگمانی کے احساسات پیدا کرنے کی کوشش کسی بھی انداز میں کرے تو اس پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ سادھوی نے اپنی تقریر میں متنازعہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ لوگ جو ہندوستان میں کھاتے اور رہتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، انھیں جوتوں سے مارکر پاکستان بھیج دینا چاہئے‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT