Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک میں طوفانی بارش، بنگلورو میں عام زندگی متاثر

کرناٹک میں طوفانی بارش، بنگلورو میں عام زندگی متاثر

بنگلورو ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ریاستی دارالحکومت اور دیگر کئی علاقوں میں کل رات سے آج صبح تک موسلادھار بارش کے سبب عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ بنگلورو اور اس کے اطراف کرشنا راجہ پورم، نیلامنگلا، کورامنگلا کے علاوہ دیگر علاقوں میں 180 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ کرشناپورم میں 196 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کرناٹک میں آفات سماوی کے نگراں مراکز ڈائرکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ ’’ستمبر کیلئے یہ ایک ریکارڈ ہے کہ صرف ایک دن میں 180 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ستمبر کے پورے مہینہ میں بارش کا اوسط 212 ملی میٹر ہے۔ ماضی میں اس ماہ میں بارش کا ریکارڈ 516 ملی میٹر تھا۔ میرا خیال ہیکہ اب یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا‘‘۔ بنگلورو اور دیگر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجہ میں کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ تالابوں کے پشتوں میں شگاف پڑ گئے اور کئی گھر زیرآب آگئے۔ نیلا منگلا کے قریب بیدراکلو کے قریب برساتی پانی کچرا کا ایک بڑا انبار بہا لے گیا اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی زد میں ایک پولٹری فارم بھی آیا جہاں 10,000 مرغیاں فوت ہوگئیں۔

TOPPOPULARRECENT