Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک میں موسلا دھار بارش

کرناٹک میں موسلا دھار بارش

منااکھیلی۔16جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گذشتہ تین دن سے لگاتار تیزاور دھیمی بارش کے ہونے سے بیدرضلع کی عوام اور کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اور ہر طرف بارش کے برسنے سے خوشی کاماحول دیکھاگیا۔اسلئے کہ برسات کے موسم کا آغاز ہونے کے بعد سے ضلع میں بارش کانام ونشان تک نہیںتھا۔ ایک آدھ دفعہ بارش ہوجاتی تھی لیکن گذشتہ تین دن کی یہ بارش سبھی کے چہروں پر خوشی انڈیل گئی۔ کل یعنی منگل کو بسواکلیان میں موسلادھاربارش ہوئی۔ جبکہ ہمناآباد میں درمیانی بارش رہی ۔ بیدر میں وقتاًفوقتاً بارش کی جھڑی لگی رہی ۔کسانوں کاکہناہے کہ یہ مونگ اور ارد کے بیج بونے کا وقت نہیں رہا۔ اب سویابین کے تخم بونے کی تیاری کی جارہی ہے۔

باپ کے قتل کے الزام میں
بیٹے کا ریمانڈ
یلاریڈی۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زراعت کی اراضی اور نقد جائیداد کا بٹوارہ نہ کرنے پر غصہ میں آکر اپنے ہی باپ پر پتھر سے حملہ کرکے قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لنگم پیٹ منڈل کے بلوائی پیٹ سے تعلق رکھنے والے 65سالہ سانیا کو اس کا بیٹا پوچیا نے 7جولائی کو شام کے وقت گھر کے پاس جھگڑا کرکے حملہ کردیا تھا جس پر شدید زخمی ہوگیا تھا اور8جولائی کوو ہ فوت ہوگیا۔ اس تعلق سے وی آر او گنگادھر نے پولیس میں اطلاع دینے پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پوچیا کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جس پر ملزم پوچیا نے جائیداد کیلئے باپ پر حملہ کرکے قتل کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT