Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک میں پرائیویٹ ڈاکٹر س کااحتجاج تیسرے دن میں داخل

کرناٹک میں پرائیویٹ ڈاکٹر س کااحتجاج تیسرے دن میں داخل

بیلگاوی ، 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہونے والے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں کیو ں کہ پرائیویٹ ڈاکٹرس کا احتجاج تیسرے دن میں داخل ہوگیا ہے جنہو ں نے کرناٹک پرائیویٹ میڈیکل اسٹابلشمنٹ ایکٹ (کے پی ایم ای ) میں مجوزہ ترمیم سے دستبرداری کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ احتجاجی جو 13نومبر سے دھرنے پر ہیں ۔ انہو ں نے ان کے مطالبہ کو قبول کرنے میں حکومت کی ناکامی پر احتجاج میں شدت کا انتباہ دیا۔ کرناٹک پرائیویٹ اسپتال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر پرشانت نے بتایا کہ 5ڈاکٹرس بھوک ہڑتال کررہے ہیں اور یہ ہڑتال معمول کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ بیلاری ‘ کوپل اور وجے پورہ سے تقریباً 500ڈاکٹرس آکر اس احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ 13نومبر سے 15سے زائد اضلاع کے پرائیویٹ اسپتالوں اور کلینکس کی کارکردگی مفلوج ہوگئی ہے ‘ اس ترمیم سے دستبرداری میں حکومت کی ناکامی پر اندرون تین دن دیگر اضلاع تک اس کی توسیع کا انتباہ دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT