Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک میں پسماندہ ذات برادری معاشی تعلیمی سروے

کرناٹک میں پسماندہ ذات برادری معاشی تعلیمی سروے

بیدر /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر این اے قادری منہلی تعلقہ و ضلع بیدر صدر درویش ویلفیر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا (رجسٹرڈ ) نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست کرناٹک کی درویش برادری ونیز دیگر مسلم پسماندہ طبقات کی ذات برادری سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ 11 تا 30 اپریل تک ہو رہے ہیں ۔ پسماندہ ذات برادری کی تعلیمی ، سماجی ، روزگار ، ملا

بیدر /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر این اے قادری منہلی تعلقہ و ضلع بیدر صدر درویش ویلفیر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا (رجسٹرڈ ) نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست کرناٹک کی درویش برادری ونیز دیگر مسلم پسماندہ طبقات کی ذات برادری سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ 11 تا 30 اپریل تک ہو رہے ہیں ۔ پسماندہ ذات برادری کی تعلیمی ، سماجی ، روزگار ، ملازمتوں کے ساتھ ستاھ معاشی و مالی اور رہائشی ( امکنہ ، مکانات ) و دیگر مسائل پر مبنی مکمل اور جامع سروے کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت کرناٹک کی طرف سے ’’ ذات ‘‘ کی بنیاد پر سروے کیا جارہا ہے۔ اس کے سبب پسماندہ طبقات کی ذات برادری سے تعلق رکھنے والی بہت سے ذات برادرایاں جن میں قابل ذکر سلسلہ نشان نمبر کے تحت اس سروے فہرست میں درج ہیں ۔ وہ اس طرح ہیں ۔ درویش 0266 ، قصاب 0586 ، عطاری 0058، بانگی 0118، چھپر بند 0230، دھبوبی 0298، پھول مالی 0315، گاؤلی 0384، گونڈی 0390، حجام 01415، ہٹگر 0464، ایرانی 0467، جگر 0491، جوہری 0506، جولاہی 0509، قلعی گر 0522، قصائی 0582، کسبین 0586، خادم 0602، خاکر 0603، خلیفہ 0604، پنجارا ، لداف 1026، لوہار 0767، ماپلا 0803، مہدیہ 0821، میمن 0828، مغل 0840، مومن 0841، موذن 0844، مجاور 0850، ملا 0853، متولی 086، نعلبند 0898 ، نوایت 0919، اوتاری 0947 پیگر 0997، پیر 1008، پیش امام 1011، پھولاری 1014، پھولمالی 1016، پھولمالی 1018، قریشی 1035 قاضی 1034، مسلم 0862، رنگیز 1054، سلفی 1081، ستانی 1103 ، شیخ 1124، شیعہ 1131، سیخلگر 1155، سپاہی 1160، سنار 1171، سنار 1186، سنی 1187، سید 1195، ٹکنکار 1200 تیلی 1215متذکرہ مسلم طبقات میں بہت سی ذات برادریاں جو کیاٹیگری 1 اور کیاٹیگری IIA میں آتی ہیں ۔ لہذا مسلم پسماندہ ذات برادریوں سے گذار ہے کہ وہ 11 اور 30 اپریل کی تواریخ میں جب بھی سروے کرنے والے عہدیدار آپ کے مکان پہونچے آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی مکمل اور مفصل جانکاری دیں ۔ نیز ناموں کے اندراج میں نام کا صحیح اور مکمل نام لکھوائیں ۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ناموں کے صحیح استعمال نہ کرنے سے مشکلات کھڑی ہوئی ہیں ۔ تعلیمی ریکارڈ الیکشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ و دیگر دستاویزات میں جو صحیح نام ہوتے ہیں وہی نام لکھائیں ۔ نیز درویش طبقہ سے استدعا کی جاتی ہے کہ ذات کے کالم میں ’’ درویش ‘‘ لکھائیں اور ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع میں درویش برادری کو دیگر ناموں سے بھی جانا جاتا ہے ۔ جیسے شاہ صاحب ، فقیر ، تکیہ دار ، فقیر چوکھنڈی ، مکان دار ، جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے ۔ لہذا درویش کے ساتھ ساتھ پکارے جانے والے ناموں میں متذکرہ نکاموں میں سے کوئی ایک نام ضرور لکھوائیں ۔ امید کی جاتی ہے کہ متذکرہ تواریخ میں درویش اور دیگر پسماندہ ذات برادری اس سرویس سے پوری دلچسپی کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر ساری تفصیلات کا اندراج کرواتے ہوئے اس اہم سرویس سے استفادہ حاصل کریں۔ بصورت دیگر مابعد پچھاتاوا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ تفصیلی جانکاری کیلئے اس نمبر پر ربط پیدا کریں 09242301488۔

TOPPOPULARRECENT