Sunday , July 22 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک میں کانگریس کی واپسی: سروے میں انکشاف

کرناٹک میں کانگریس کی واپسی: سروے میں انکشاف

بنگلورو۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں کیا سدا رمیا حکومت کی واپسی ہونے جا رہی ہے؟حال ہی میں ہوئے ایک سروے میں ووٹرس نے 10 میں سے 7 نمبر دیئے ہیں۔کر ناٹک کے ووٹرس نے اسکول بجلی اور پانی کی سپلائی کے مسئلے پر موجودہ حکومت کو تھمس۔اپ کیا ہے۔حالانکہ بات جب روزگار کے موقع مہیہ کروانے اور بدعنونی کوکنٹرول میں کرنے کی آئی تو ووٹروں میں مایوسی نظر آئی۔ کانگریس کی قیادت میں سدا رمیا حکومت کو ووٹرس نے دس میں سے نمبر دئے ہیں۔ایسو سی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمس (اے ڈی آر)اور دکش نام کی تنظیموں نے 225 اسمبلی شعبوں میں 13,244 لوگوں سے بات کرکے یہ نتیجہ نکالا ہے۔دسمبر 2017سے لیکر فروری 2018کے درمیان کئے گئے اس سروے میں توجہ اس بات پر رکھا گیا تھا کہ لوگ آئندہ انتخابات کے مد نظرکن مسائل کو سب سے اہم مان کر مسائل پر ریاستی حکومت کی پرفارمنس کو ریٹ کرنے کیلئے بھی کہا گیا۔ دیہی علاقوں میں ووٹروں نے اسکول سے متعلق مسائل پر7.85 ریٹ کیا،بجلی سپلائی کے معاملے میں7.83 پبلک ٹرانسپورٹ پر ریٹ کیا گیا۔بجلی سپلائی کے معاملے میں 7.56، فوڈ ڈسٹربیوشن سبسڈی کیلئے 7.56ریٹ کیالیکن روزگار مہیا کروانے کے موقع ،کرپشن مٹانے، نوکریوں سے جڑی ٹریننگ جیسے مسائل پر لوگوں نے مایوسی ظاہر کی۔
ان معاملوں پر ووٹروں نے 6۔70،6.67،6.60 ریٹ کیا۔حا لانکہ کل ملاکر دیہی ووٹرس نے حکومت کو 10 میں سے 7۔05 نمبر دئے۔

TOPPOPULARRECENT