Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کرناٹک میں کسانوں کے 50 ہزار تک قرضے معاف

کرناٹک میں کسانوں کے 50 ہزار تک قرضے معاف

بنگلور 21جون (سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ دو برسوں سے شدید خشک سالی کے حالات سے متاثر کسانوں کو ایک بڑی راحت پہنچاتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے آج 50ہزار روپے تک کے فصل کے مختصر مدتی قرضوں کی معافی کا اعلان کیا جس سے تقریباً 22.27 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔فصل کے قرضوں کی معافی کا فائدہ وہ کسان اٹھاسکتے ہیں جنہو ں نے کواپریٹیو بینکس سے قرضہ حاصل کیا ہے ۔ اس سے حکومت پر 8165کروڑ روپے کا بوجھ عائد ہوگا۔ اس سے ریاست بھر کے 22,27,506کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

قطر سے ہندوستانیوں کو لانے کیلئے اضافی پروازیں
نئی دہلی، 21جون(سیاست ڈاٹ کام) قطر کے دارالحکومت دوحہ سے وطن واپس آنے کے خواہش مند ان ہندوستانیوں کیلئے جنہیں ٹکٹ نہیں مل پارہے ہیں22جون سے 8جولائی تک اضافی پروازوں کا نظم کیا گیا ہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت میں آج ہوئی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اضافی پروازوں کا نظم وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے ٹوئٹ کرکے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم دوحہ سے ترواننت پورم، کوچین او رممبئی کے لئے ان ہندوستانیوں کے لئے اضافی پروازیں شروع کریں گے جنہیں ٹکٹ نہیں مل پارہا ہے ۔ دوحہ سے ہمارے شہریوں کو وقت پر لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔میں اور سشما سوراج جی مسلسل رابطہ میں ہیں -جیٹ ایر ویز 22اور 23جون کو ممبئی ۔ دوحہ۔ ممبئی روٹ پر اضافی پروازیں کرے گی۔ا س کیلئے 168سیٹوں والے طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT