Saturday , December 15 2018

کرناٹک میں 15 رمضان تک ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی

گلبرگہ۔ 18جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کے ائمہ و موذنین کے لئے امسال عید الفطر کی خوشیاں اس حیثیت سے دوبالا ہو جائیں گی کہ اُنہیں حکومت کرناٹک کی جانب سے تین ماہ اپریل، جون جولائی کے ہدیہ کی ادائیگی کی جانے والی ہے ۔ ائمہ کو فی کس3500روپئے ماہانہ کے حساب سے کل 10ہزار500روپئے اور موذنین کو فی کس 2500روپئے ماہانہ کے حساب کل7ہزار 500روپئے کے ح

گلبرگہ۔ 18جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کے ائمہ و موذنین کے لئے امسال عید الفطر کی خوشیاں اس حیثیت سے دوبالا ہو جائیں گی کہ اُنہیں حکومت کرناٹک کی جانب سے تین ماہ اپریل، جون جولائی کے ہدیہ کی ادائیگی کی جانے والی ہے ۔ ائمہ کو فی کس3500روپئے ماہانہ کے حساب سے کل 10ہزار500روپئے اور موذنین کو فی کس 2500روپئے ماہانہ کے حساب کل7ہزار 500روپئے کے حساب سے 15رمضان المبارک تک اُن کے بینک کھاتوں میں جمع کروادئیے جائیں گے ۔ کرناٹک کے وزیر وقف و اقلیتی بہبو د الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس نگران وزیر گلبرگہ ضلع و چیرمن حیدرآبادکرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کی خصوصی دلچسپی سے ائمہ و موذنین کو 3ماہ کے ہدیہ کی رقم رمضان المبارک کے دوسرے دہے میں ادا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ائمہ و موذنین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے والی ریاستی حکومتیں توہین عدالت کی مرتکب قرار پائیں گی ۔ کیونکہ ائمہ و موذنین کو حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک الحاج قمرالاسلام صاحب نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت کرناٹک کی جانب سے ائمہ و موذنین کو ہدیہ دینے کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہدیہ کی ادائیگی پر کسی قسم کے اعتراض کی گنجائش نہیں ہے ۔ الحاج قمرالاسلام صاحب کی جانب سے ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کا اقدام نہایت مستحسن قرار دیا جارہا ہے ۔ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں ائمہ موذنین کے لئے حکومت کی جانب سے ہدیہ کی ادائیگی کا نظم قائم کیا جارہا ہے ۔ جس کے لئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود الحاج قمرالاسلام صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کرناٹک وقف بورڈ کی معرفت سے عمل میں آئے گی ۔ لیکن الحاج قمرالاسلام صاحب نے ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی میں شفافیت لانے کے لئے ہدیہ کی آن لائن ادائیگی کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ ہدیہ کی رقم ائمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں راست جمع کر دی جائے گی ۔ ائمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی خالص سرکاری اسکیم ہے جس کا آرڈر نمبرMWD98WES2013مورخہ21مئی 2014اور 13؍جون2014ہے ۔ ریاستی حکومت ائمہ و موذنین کے ہدیہ کی رقم کرناٹک وقف بورڈ کو جاری کریگی اُس کے بعد میں کرناٹک وقف بورڈ تمام ائمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں جمع کرا دے گا ۔ جناب قمرالاسلام صاحب نے ریاست کے اُن تمام ائمہ و موذنین کو جنہوں نے ہدیہ کی منظوری کے لئے پہلے ہی سے درخواستیں دے رکھی ہیں ، دوبارہ درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا ہے کہ نئے درخواست فارمس تمام ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں تک پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ مقررہ درخواست فارم کو پر کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات منسلک کر کے 5جولائی تک ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں کے دفاتر یا راست سی ای او کرناٹک وقف بورڈ کو روانہ کریں ۔ کرناٹکا وقف بورڈ تمام موصولہ درخواستوں کا جائزہ لیکر 10جولائی تک حکومت کو فہرست پیش کرے گا جس کی بنیاد پر تقرری اور15رمضان المبارک تک ائمہ و موذنین کی ہدیہ کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ جناب قمرالاسلام نے مزید بتایا ہے کہ ایسی مساجد جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو کہ ائمہ موذنین ہدیہ کی منظوری کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے ائمہ و موذنین کی باقاعدگی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی جانچ کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT