Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک میں 29 مئی اور 2 جون کو گرام پنچایت انتخابات

کرناٹک میں 29 مئی اور 2 جون کو گرام پنچایت انتخابات

گلبرگہ ۔6؍مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسب توقع آج ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست کی 5844 گرام پنچایتوں کیلئے 29؍ مئی اور2 جون کو دو مرحلوں پر مشتمل انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ ریاستی الیکشن کمشنر پی این سرینواس چاری نے آج ایک اخباری کانفرنس میں گرام پنچایت انتخابات کی تاریخوں کوالیکشن شیڈیول کا اعلان کیا۔ انہوںنے بتایاکہ 29مئی کو ہونے وا

گلبرگہ ۔6؍مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسب توقع آج ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست کی 5844 گرام پنچایتوں کیلئے 29؍ مئی اور2 جون کو دو مرحلوں پر مشتمل انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ ریاستی الیکشن کمشنر پی این سرینواس چاری نے آج ایک اخباری کانفرنس میں گرام پنچایت انتخابات کی تاریخوں کوالیکشن شیڈیول کا اعلان کیا۔ انہوںنے بتایاکہ 29مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے 11مئی کو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ 18 مئی تک نامزدگیاں داخل کی جاسکیں گی، 19 مئی کو جانچ ہوگی اور21 مئی تک نامزدگیاں واپس لی جاسکتی ہیں۔ 29 مئی کی صبح 7 بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے میں میسور، چکمگلور،دکشن کنڑا ، ہاسن ، کورگ ، منڈیا، چامراج نگر، اڈپی، بلگاوی، بیجاپور ،ہاویری ، باگلکوٹ ، اتر کنڑا ، دھارواڑاور گدگ میں انتخابات کروائے جائیں گے۔2جو ن کو دوسرے مرحلے کی پولنگ بنگلور اربن ،بنگلور رورل ، رام نگرم، چترادرگہ، داونگیرے ، کولار، چکبالاپور، شیموگہ ، ٹمکور ، بیدر، بلاری ، کلبرگی، یادگیر، رائچور اور کوپل میں ہوگی۔ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس 15مئی کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری کریں گے، 22مئی تک نامزدگیاں داخل کی جاسکیں گی۔ 23مئی کو جانچ ہوگی اور 25 مئی تک امیدواری واپس لی جاسکتی ہے۔ 4جون کو دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی تمام تعلقہ ہیڈکوارٹرس میں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں جملہ 5844 گرام پنچایتوں کیلئے انتخابات کروائے جارہے ہیں۔ ان انتخابات کیلئے ضابطۂ اخلاق 10 مئی سے 7 جون تک لاگو رہے گا۔ ریاست بھر میں گرام پنچایتوں کیلئے 90981 ممبران کا انتخاب ہوگا، جن میں 51535خواتین ہوں گی۔ پہلی بار گرام پنچایت انتخابات کیلئے بیدر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات کے اہتمام کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے 66کروڑ روپے کی رقم صرف کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT