Wednesday , December 12 2018

’’کرناٹک نونرمان کانگریس سادھنا جاتا‘‘کا 3فروری کو آغاز

منگلور 24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کانگریس لیڈر و سابق رکن اسمبلی یو آر سباپتی نے کہا ہے کہ کانگریس مختلف جھانکیوں کے ذریعہ ریاست میں سدارامیا کی زیر قیادت کانگریس حکومت کی ترقیاتی اسکیمات کو اجاگر کریگی۔ اس کے لئے مہم شروع کی جائیگی۔ اس مہم کو ’’کرناٹک نرمان کانگریس سادھنا جاتا ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ کانگریس بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں سدارامیا کی زیر قیادت کانگریس کے ترقیاتی کاموں کو 25جھانکیوں میں دکھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک نونرمان سادھنا جاتا 3تا 6فروری نکالی جائیگی۔ اس یاترا کے دوران ساحلی علاقہ کے تقریباً 300کلومیٹر کا احاطہ کیا جائیگا۔ تالا پاڈی تا کاروار جلوس نکالا جائیگا جس کو کالا پانڈی میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال جھنڈی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے کانگریسی لیڈر اس مہم میں حصہ لیں گے ۔ کرناٹک نونرمان سادھنا جاتا کے دوران مختلف مقامات پر 12جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT