Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرناٹک کابینہ کی تشکیل جدید کیلئے ہائی کمان کی منظوری

کرناٹک کابینہ کی تشکیل جدید کیلئے ہائی کمان کی منظوری

بیدر /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی کابینہ کی تشکیل جدید کیلئے کانگریس ہائی کمان نے منظوری دی ہے ۔ جس کے سبب مختلف وزراء کو اسمبلی سیشن کے فوراً بعد اقتدار سے علحدہ کیا جائے گا ۔ وزراء کی کارکدگی اور لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر غور کرنے نئی دہلی میں کانگریس ہائی کمان نے مسٹر اے کے انتونی کے صدارت ایک میٹنگ طلب کی تھی ۔ اس میٹ

بیدر /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی کابینہ کی تشکیل جدید کیلئے کانگریس ہائی کمان نے منظوری دی ہے ۔ جس کے سبب مختلف وزراء کو اسمبلی سیشن کے فوراً بعد اقتدار سے علحدہ کیا جائے گا ۔ وزراء کی کارکدگی اور لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر غور کرنے نئی دہلی میں کانگریس ہائی کمان نے مسٹر اے کے انتونی کے صدارت ایک میٹنگ طلب کی تھی ۔ اس میٹنگ میں ریاستی کابینہ کی تشکمیل جدید کرنے چیف منسرٹ کرناٹک مسٹر سدرامیا کو اجازت دی گئی ہے ۔ کانگریس کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 8 تا 10 وزراء کو علحدہ کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں ریاست کرناٹک میں کانگریس کو ہوئی شکست پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اس میں مختلف لیڈرس نے شکایت کی کہ چیف منسٹر سدرامیا اور صدر کرناٹک پردیش کانگریس ڈاکٹر جی پرمیشور کے مابین اختلافات کے نتیجہ میں انتخابات میں پارٹی کو نقصان ہوا ہے ۔ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ لیکن اس کیلئے ہائی کمان کی منظوری ضروری ہے ۔ کیونکہ ہائی کمان نے چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا اور صدر کرناٹک پردیش کانگریس ڈاکٹر جی پرمیشور کو پہلے ہی یہ ہدایت دی ہے کہ سماجی انصاف ، پارٹی کے وقار کو نقصان پہونچانے اور بغاون کا آغاز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس میٹنگ میں پرمیشور کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دیا جائے جائے یا نہیں قطعی فیصلہ نہیں ہوا ۔ اسمبلی سیشن جولائی میں ختم ہوگا ۔ اس کے بعد ہی ریاست میں اہم سیاسی تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔

TOPPOPULARRECENT