Tuesday , December 18 2018

کرناٹک کانگریس بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع

نئی دہلی ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے امیدوار بی سری راملو کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیلئے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے 2010ء کے اسمبلی انتخابات میں ایک نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ اس کا ویڈیو سابق چیف جسٹس آف انڈیا کے رشتہ داروں کے پاس موجود ہے۔ کانگریس نے اسی تقریر کی بنیاد پر بی جے پی امیدوار کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT