Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / کرناٹک کو کانگریس سے چھٹکارا دلانے بی جے پی کا عہد

کرناٹک کو کانگریس سے چھٹکارا دلانے بی جے پی کا عہد

سدارامیا کی بدعنوان حکومت کو بیدخل کرنے کی مہم شروع کی جائے گی: مرلیدھر
بنگلور ۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلور کے بلدی انتخابات میں حالیہ شاندار کامیابی سے حوصلہ پاکر بی جے پی نے آج کہا کہ وہ کرناٹک کو کانگریس سے چھٹکارا دلانے کا عہد کرچکی ہے ۔ ریاست سے ایک غیر کارکردگی اور بدعنوان کانگریس حکومت کو اب زیادہ دنوں تک برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ بلاشبہ ہم کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرالیں گے ۔ بی جے پی ریاستی اُمور کے انچارج مرلیدھر راؤ نے ریاستی سطح کے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے کانگریس کو بے نقاب کرنے کی بیداری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلور کے حالیہ بلدی انتخابات کے نتائج کے بعد سدارامیا حکومت کو اپنی سنگینی کا احساس ہوا ہوگا اور بی جے پی ان نتائج کو کانگریس حکومت کے خلاف ایک ’’ریفرنڈم‘‘ متصور کرتی ہے ۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی کو زبردست کامیابی ملنے کے بعد کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 22اگست کو ہوئے چناؤ میں پُروقار کامیابی ملی ہے ۔ بدعنوان کانگریس حکومت کو بیدخل کرنا اور کرناٹک کو کانگریس پارٹی سے چھٹکارا دلانا بی جے پی کا مقصد ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT