Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کرناٹک کے انتخابی نتیجہ پر تلنگانہ بی جے پی کا جشن

کرناٹک کے انتخابی نتیجہ پر تلنگانہ بی جے پی کا جشن

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) کرناٹک میں بی جے پی اسمبلی انتخابات کے نتائج میں سب سے بڑی پارٹی بن کر اُبھرنے پر وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر پارٹی امیت شاہ کی حمایت میں نعرے بلند کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی نے آج خوشی منائی۔ اسٹیٹ پارٹی آفس میں بڑی تعداد میں پارٹی قائدین اور کارکنان جمع ہوئے اور بی جے پی کے انتخابی مظاہرے کا جشن منایا۔ پارٹی قائدین اور کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کئے اور پٹاخے جلائے۔ آج کے نتائج پر تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے کہاکہ اُن کی پارٹی جنوبی ریاستوں میں پیش قدمی کرے گی۔ صدر اسٹیٹ بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے کرناٹک میں پارٹی کے وزارت اعلیٰ امیدوار بی ایس یدی یورپا کی محنت کی ستائش بھی کی۔

TOPPOPULARRECENT