Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / کرناٹک کے بعد تلنگانہ پر بی جے پی کی توجہ مرکوز

کرناٹک کے بعد تلنگانہ پر بی جے پی کی توجہ مرکوز

پارٹی کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی کی تیاری۔ ڈاکٹر لکشمن کی امیت شاہ سے دہلی میں ملاقات
حیدرآباد 14 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج پارٹی قومی صدر امیت شاہ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ریاست میں 2019 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات بیک وقت 2019 میں ہونے والے ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے امیت شاہ کو ریاستی یونٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرامس اور خاص طور پر دلت عدالتوں پر رپورٹ پیش کی ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ امیت شاہ نے ان کوششوں کی ستائش کی اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں دلتوں تک رسائی کے پروگرامس کو پسند کیا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے ریاست میںپارٹی کو مستحکم کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کی قومی قیادت کی جانب سے تلنگانہ میں پارٹی کو اقتدار دلانے کیلے ایک حکمت عملی مرتب کی جائیگی ۔ ذرائع نے کہا کہ اب جبکہ کرناٹک کے انتخابات کا عمل پورا ہوچکا ہے قومی قیادت تلنگانہ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ بی جے پی کے لوک سبھا کلسٹر انچارج قائدین پارٹی جنرل سکریٹری رام مادھو ‘ بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر پارٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں ریاست کا دورہ کرینگے ۔ بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی حکومت کے چار سال کی تکمیل کے موقع پر 26 مئی کو خصوصی پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بھی ملاقات کی اور ریاست میں زیر التوا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ایک یادداشت حوالے کی ۔

TOPPOPULARRECENT