Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک کے سابق وزیر، اسنوٹیکر جے ڈی ایس میں شامل

کرناٹک کے سابق وزیر، اسنوٹیکر جے ڈی ایس میں شامل

بنگلورو ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے قبل سابق وزیرآنند اسنوٹیکر آج بی جے پی چھوڑ کر جے ڈی (ایس) میں شامل ہوگئے۔ جے ڈی ایس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ریاستی یونٹ کے صدر ایچ ڈی کمار سوامی کی موجودگی میں اسنوٹیکر اپنے حامیوں کے ساتھ جے ڈی (ایس) میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زیرنمائندگی سرحدی علاقہ کی فلاح و بہبود کے علاوہ اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس ضلع میں مجھے اور میرے خاندان کے ساتھ پیش آئے دردناک واقعات کے بعد میرے حامیوں اور خیرخواہوں نے اس علاقائی جماعت میں شمولیت کے ساتھ ایک نئی شروعات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک علاقائی جماعت انکلولر جیسے سرحدی علاقوں میں ترقی لاسکتی ہے۔ ان کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے ڈی ایس روزبروز کس طرح مضبوط ہورہی ہے۔ اسنوٹیکر 2008ء میں کاروارے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن پارٹی اور ایوان کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے حکمراں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انحراف کے بعد وہ ریاستی وزیرسمکیات، سائنس و ٹیکنالوجی بنائے گئے تھے۔ اس وقت بی ایس یدی یورپا چیف منسٹر تھے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن 2013ء کے انتخابات میں انہیں شکست ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT