Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 24-30% اضافہ متوقع

کرناٹک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 24-30% اضافہ متوقع

بنگلورو ۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں فبروری کا انتظار ہے جہاں سرکاری ملازمین کو اسمبلی چناؤ سے قبل کانگریس زیرقیادت نظم و نسق سے زبردست تحفہ حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ ریاستی حکومت ممکنہ طورپر اپنے 6.2 لاکھ ملازمین کی تنخواہ اور پنشنرس کے وظیفہ میں 24-30% کے اضافہ کا اعلان بجٹ میں کرے گی۔ چیف منسٹر سدارامیا کی حکومت سرکاری دفاتر میں متبادل ایام ہفتہ کو تعطیل بھی متعار ف کرے گی ۔ موجودہ طورپر ریاستی حکومت کے ملازمین چھ روزہ ہفتہ کے تحت کام کرتے ہیں اور اُنھیں ایک اضافی چھٹی مہینہ کے ہر دوسرے ہفتہ کو ملتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT