Wednesday , December 12 2018

کرناٹک کے لوک آیوکت جسٹس دواخانہ سے ڈسچارج

بنگلورو،14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے لوک آیوکت جسٹس وشواناتھ شیٹی کو آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ انہیں قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے کے بعد مالیا اسپتال میں داخل کروایاگیاتھا۔تاہم ڈاکٹرس نے انہیں مزید ایک ماہ آرام کرنے کامشورہ دیا ہے ۔علاج کے دوران ان کاآپریشن بھی کیاگیا اور انہیں گزشتہ 4دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھاگیاتھا۔ انہیں منگل کو عام وارڈ میں لایاگیا۔ ان کو گھر جانے کی اجازت دینے کے بعد جسٹس وشواناتھ نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیاتاہم ا نہوں نے اسپتال میں بہترعلاج کرنے پر اسپتال کے حکام اوران افراد کا شکریہ ادا کیاجو ان پر محبت اورخلوص سے پیش آئے ۔جسٹس وشواناتھ کو ان کے چیمبرمیں تیرج شرمانامی ایک فرینچرڈیلرنے کئی مرتبہ چاقوں سے حملہ کرکے زخمی کردیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT