Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک کے گورنر کو واپس طلب کرنے کانگریس کا مطالبہ

کرناٹک کے گورنر کو واپس طلب کرنے کانگریس کا مطالبہ

سپریم کورٹ کی جانب سے انکار کے چند گھنٹوں بعد صرف یدی یورپا کی حلف برداری

نئی دہلی ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج گورنر کرناٹک وجو بھائی والا کو واپس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی مقننہ پارٹی قائد کی حیثیت سے بی ایس یدی یورپا کے انتخاب کے بعد چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کی حلف برداری ہوگی ۔ کانگریس کا جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد ہے اور دونوں میں ریاست میں حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی اور 2011ء کے وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئیٹر پیغام کا حوالہ دیا تھا جس میں انہوں نے گورنر کرناٹک کو واپس طلب کرلینے کی خواہش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق کرتے ہیں کہ مودی نے اس وقت کے گورنرکرناٹک کو واپس طلب کرلینے کا مشورہ دیا اور کہا تھا ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں ۔ گورنر کرناٹک ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ کانگریس نے وزیراعظم پر زور دیا کہ صدر جمہوریہ ہند سے کہیں کہ انہیں واپس طلب کرلیا جائے ۔ مودی اس وقت چیف منسٹر گجرات تھے اور انہوں نے 19مئی 2011ء کو پیغام روانہ کیا تھا ۔ مودی اور ان کی بی جے پی نے اُس وقت کے گورنر کی باز طلبی کی خواہش کی تھی ۔ مودی اور ان کی بی جے پی نے گورنر کی باز طلبی سے اتفاق کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ بی جے پی زیر قیادت ریاستی گورنر کو ’’ ہراساں ‘‘ کررہے ہیں اور جانبدارانہ روانہ اختیار کررہے ہیں ۔ یدی یورپا کی بحیثیت چیف منسٹر کرناٹک دوسری بار حلف برداری ہورہی ہے ۔ رات بھر سپریم کورٹ میں قانونی جنگ جاری رہی ۔یدی یورپا کو اکیلے ہی سپریم کورٹ کی جانب سے حلف برداری پر امتناع عائد کرنے سے انکار کے چند ہی گھنٹوں بعد حلف دلوایا گیا ۔ کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد نے مایوسانہ انداز میں تشکیل حکومت کو روکنے کیلئے قانونی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT