Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک : گرام پنچایتوں میں وائی فائی پراجکٹ

کرناٹک : گرام پنچایتوں میں وائی فائی پراجکٹ

بنگلورو 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک نے آج پُرجوش پراجکٹ کا افشاء کیا جس کے تحت سارے کرناٹک کے تمام گرام پنچایتوں میں وائی فائی کی سہولت بہم پہنچائی جائے گی جس کی شروعات رواں سال 2500 گرام پنچایتوں کے ساتھ ہوگی۔ چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے یہاں بنگلورو ٹیک سمٹ 2017 ء میں اپنے خطاب میں کہاکہ یہ پراجکٹ ڈیجیٹل خلیج کو دور کرے گا اور سارے کرناٹک میں شہروں سے لے کر ٹاؤنس تک ہر انٹرپرینر کو ایکو سسٹم سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گا۔ یہی خیال سے کہ ہماری حکومت نے کرناٹک کے تمام گرام پنچایتوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا زبردست پراجکٹ شروع کیا ہے، ہم اس کی شروعات اسی سال 2500 گرام پنچایتوں میں وائی فائی کی فراہمی کے ساتھ کررہے ہیں۔ کرناٹک 2017 ء میں ملک میں سرمایہ کاری کے جملہ امکانات کے 44 فیصد حصے کا حامل ہے، جو وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے۔ سدارامیا نے یہ بھی کہاکہ ریاست کے چند کالجوں میں نئے دور کے انکیوبیشن نیٹ ورک سسٹم بھی قائم کئے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو اختراعی کاموں کی ترغیب دینا اور اُنھیں انٹریپرینرس بنانے میں مدد کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT