Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی بندی ‘ وزیر اعظم عوام کو جواب دیں ‘ سی پی آئی

کرنسی بندی ‘ وزیر اعظم عوام کو جواب دیں ‘ سی پی آئی

حیدرآباد۔ 4؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی نے بڑے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کئے جانے کے بعد عوام کو درپیش مشکلات و مسائل پر وزیراعظم نریندرمودی سے فوری عوام کو جواب
دینے کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی ‘ سکریٹری نے نوٹوں کی منسوخی سے پیداہ شدہ سنگین صورتحال اور شدید بحران کو ختم کرنے فی الفور موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 سال کے دوران کبھی عوام کو اس طرح کی صورتحال سے دو چار ہونا نہیں پڑا تھا ۔ لیکن نریندرمودی کے بغیر سوچے سمجھے اقدامات سے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار ہوناپڑ رہاہے ۔ بالخصوص غریب افراد کا فی کسمپرسی کا شکار ہیں ۔ عوام آج اشیائے ضروریہ بھی خرید نے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ سکریٹری تلنگانہ سی پی آئی نے کہا کہ عوام کو درکار چھوٹے نوٹوں کو طبع کروائے بغیر ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے نوٹوں کو منسوخ کرنے اور وزیراعظم کا جلد بازی میں کئے گئے فیصلہ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی ناتجربہ کاری کا ثبوت ہے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی جنہوں نے چائے والا کی حیثیت سے شہرت حاصل کی آیا انہیں چائے کی ہوٹلوں میں چلر کی ضرورت کا علم نہیں ہے ؟ ۔انہوںنے ایک فیصلے سے عوام کو مشکلات میں ڈھکیل دیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT