Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی تبدیلی کے بہانے لوٹنے والی ٹولی گرفتار

کرنسی تبدیلی کے بہانے لوٹنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تنسیخ شدہ نوٹوں کے عوض نئی کرنسی نوٹ فراہم کرنے کے بہانے خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ایک تاجر کو لوٹنے والی 7 رکنی ٹولی بشمول ایک ہوم گارڈ اور وکیل کے بیٹے کو چکڑپلی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر جوئیل ڈیوس نے بتایا کہ 8 ڈسمبر کو آر ٹی سی بھون چکڑپلی کے قریب گنیش ریڈی نامی تاجر کو مصباح الدین عرف علی نے تنسیخ شدہ کرنسی کے عوض نئی کرنسی  فراہم کرنے کے بہانے طلب کیا اور اس کے قبضہ سے 45 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سید مصباح الدین ساکن مشیرآباد نے اپنے دیگر ساتھیوں 22 سالہ محمد عبدالرضوان ، 35 سالہ سید کاظم ، 34 سالہ وائی جوالہ ، 30 سالہ شاہد پاشاہ ، 30 سالہ محمد وقار مہدی جو ہوم گارڈ ہے اور محمد ابرار خان  اس رہزنی میں ملوث ہوتے ہوئے 45 لاکھ کی نئی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ گنیش ریڈی نے چکڑپلی پولیس کو اس سلسلے میں شکایت درج کئے جانے پر دھوکہ دہی اور منی لینڈرنگ ایکٹ 2012 کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار  اور ان کے قبضہ سے 27 لاکھ مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ۔ ڈی سی پی مسٹر ڈیوس نے بتایا کہ جوالہ اور ہوم گارڈ ، مہدی خود کو ٹاسک فورس پولیس ظاہر کرتے ہوئے سال 2013 میں اسی قسم کی رہزنی کی واردات انجام دی تھی لیکن درخواست گذار عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوجانے پر سزا نہ ہوسکی تھی  ۔

TOPPOPULARRECENT