Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / کرنسی نوٹوں کے ڈپازٹ پر نئی پابندیوں کی مذمت

کرنسی نوٹوں کے ڈپازٹ پر نئی پابندیوں کی مذمت

Jaunpur: Congress vice President Rahul Gandhi gestures to the crowd during the 'Jan Akrosh rally', in Jaunpur on Monday. PTI Photo (PTI12_19_2016_000225A)

’آر بی آئی اپنے قواعد ایسے ہی بدل رہی ہے جیسے مودی کپڑے بدلتے ہیں‘
نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 500 اور 1000 روپئے کے منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کو بینک میں ڈپازٹ کرنے پر آر بی آئی کی طرف سے نئی تحدیدات عائد کئے جانے کے بعد راہول گاندھی نے وزیراعظم پر پھر ایک مرتبہ طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سنٹرل بینک ایسے ہی اپنے قواعد تبدیل کررہی ہے جس طرح وزیراعظم اپنے کپڑے بدلتے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہول نے ٹوئٹر پر یہ طنز کیا۔ قبل ازیں اے آئی سی سی نے آج منسوخ شدہ نوٹوں کو بینک میں ڈپازٹ کرنے سے متعلق آر بی آئی کی طرف سے عائد نئی پابندیوں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ آر بی آئی نے گزشتہ روز نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 ڈسمبر تک صارفین 5000 سے زائد رقم صرف ایک مرتبہ جمع کرسکتے ہیں۔ راہول نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ قواعد پر ایک مضمون کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ریمارک کیاکہ ’’آر بی آئی ایسے ہی اپنے قواعد تبدیل کررہی ہے جیسے وزیراعظم اپنے کپڑے بدلتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ کو راہول گاندھی اب عام جلسوں میں عوام سے رجوع کریں گے۔ وہ کل گجرات کے مہسانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں 22 ڈسمبر کو یوپی کے بہراچ اور اس کے دوسرے دن الموڑہ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

 

ششی کلا نے پرنب، مودی اور راہول کا شکریہ ادا کیا
چینائی،20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جیہ للیتا کی قریبی ساتھی ششی کلا نے محترمہ جے للیتا کے انتقال پر صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے یہاں آنے اور ذاتی طور پر پر ان کوتسلی دینے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے ۔محترمہ ششی کلا نے مسٹر مکھرجی، مسٹر مودی اور مسٹر گاندھی کو خط لکھ کر دکھ کی گھڑی میں ان کو ڈھار بندھانے کیلئے آپ کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مکھرجی کو مکتوب خط میں محترمہ ششی کلا نے کہاہماری انتہائی معزز انقلابی اماں کے انتقال پر چینائی آکر خصوصی طور پر مجھے تعزیت کا اظہار کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا، آپ کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں کیونکہ چنئی آنے کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد واپس جانا اور پھر دوبارہ دوسرے طیارے سے چینائی آنا بڑی بات ہے ۔ آپ کا یہ سفر میرے لئے ذاتی طور پر اور ملک کے باقی حصوں میں رہنے والے لاکھوں تامل لوگوں کے لئے عظیم تسلی جیسی ہے ”۔

 

سدھو کی راہول سے ملاقات، کانگریس میں شمولیت کا امکان
نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس میں اپنی جلد شمولیت کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج یہاں اس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان دونوں نے 30 منٹ تک بات چیت کی۔ ان دونوں کی ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس اپنے نصف سے زائد امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دیدی ہے۔ ان دونوں کی بات چیت کی تفصیلات کا اگرچہ انکشاف نہیں کیا گیا لیکن سدھو کی بیوی نوجوت کور کی گذشتہ ماہ کانگرسی میں شمولیت کے بعد ہونے والی اس پہلی ملاقات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ سابق کرکٹر جو دو ماہ قبل بی جے پی سے علحدہ ہوگئے تھے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ سے بھی ملاقات کی۔

 

TOPPOPULARRECENT