Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی نوٹ تبدیلی کا شاخسانہ ، 62 لاکھ 96 ہزارروپئے ضبط

کرنسی نوٹ تبدیلی کا شاخسانہ ، 62 لاکھ 96 ہزارروپئے ضبط

پولیس کی بی بی نگر میں کارروائی ، ڈی سی پی ملکاجگیری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں پولیس نے نوٹ تبدیل کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے منسوخ شدہ کرنسی 61 لاکھ 96 ہزار روپئے ضبط کرلیا ۔ نوٹ بندی کے ایک عرصہ بعد بھی عوام کے قبضہ میں منسوخ شدہ نوٹوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون اور بی بی نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اس ٹولی کو بی بی نگر کے علاقہ میں گرفتار کرلیا ۔ جو کار میں منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کے ساتھ گشت کر رہے تھے ۔ ڈی سی پی ملکاجگیری نے پولیس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجہ گٹہ کے ساکن محمد علی خان 38 سالہ مالک انر نیوز چیانل ، 28 سالہ ٹی ترمل ، 36 سالہ مرگوا ویلایا ساکن ورنگل 30 سالہ ٹی راجو ساکن ویسٹ گوداوری اور 34 سالہ خاتون بھارتی ساکن چلکل گوڑہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ترمل نامی شخص مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خان اپنے قبضہ میں موجودہ منسوخ شدہ کرنسی کو تبدیل کرتا رہتا تھا اور 30 فیصد کمیشن پر سودہ طئے کیا گیا تھا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT