Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کرنسی کا اتار چڑھاؤ معمول کی بات ‘ نرملا سیتارمن

کرنسی کا اتار چڑھاؤ معمول کی بات ‘ نرملا سیتارمن

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر تجارت و صنعت نرملا سیترامن نے آج کہا کہ کرنسی کا اتار چڑھاؤ اب معمول کی بات بن گیا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انفرا اسٹرکچر اور دیگر امور پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ایکسپورٹ مسابقت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کرنسی کی قدر صرف ایک عنصر ہے اور ہندوستانی ایکسپورٹرس کو پتہ ہے کہ اپنے کاروبار کی منصوبہ بندی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ان کیلئے ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کرنسی نہیں ہے جو آپ کو کاروبار میں مسابقت کے مقام پر لے آتی ہے بلکہ اس میں دوسرا عوامل بھی ہیں جیسے انفرا اسٹرکچر وغیرہ ۔ توانائی سپلائی اور سرکاری تحدیدات کو ھبی اس معاملہ میں ایکسپورٹرس کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو ہی سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT