Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کرنل پروہت کو دستاویزات حوالہ کردینے آرمی کو پاریکر کی ہدایت

کرنل پروہت کو دستاویزات حوالہ کردینے آرمی کو پاریکر کی ہدایت

نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ انھوں نے آرمی کو ہدایت دی ہے کہ لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت کو وہ تمام دستاویزات حوالے کردے جو انھوں نے مالیگاؤں دھماکے کیس میں اپنی بے قصوری ثابت کرنے کے سلسلے میں طلب کئے ہیں۔ یہ دہراتے ہوئے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے اور وہ اس کیس کے محاسن کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتے ، پاریکر نے کہا کہ وہ آرمی سے کہہ چکے ہیں کہ 2008ء کے مالیگاؤں دھماکے کیس کے کلیدی ملزمین میں شامل پروہت کو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کردیئے جائیں۔ پاریکر نے کہا کہ لوگوں کے بیانات اور ملکوں کے نام کے سواجو بھی دستاویز ہو، سوائے وہ جو قوم کی سلامتی پر راست اثرانداز ہو یا اس میں بعض دیگر افسروں کے نام ہوں جنھیں پوشیدہ رکھا جاسکتا ہے، دیگر معلومات انھیں دی جائے گی۔
جامعہ ملیہ میں داخلہ کی درخواستوں
کیلئے قطعی تاریخ 25 اپریل ہوگئی
نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج اپنے مختلف انڈر گرائجویٹ اور پوسٹ گرائجویٹ کورسیس میں داخلہ کے سلسلے میں درخواستوں کیلئے قطعی تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ اس یونیورسٹی کو اب تک 93,000 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ جامعہ نے گزشتہ سال مکمل طور پر آن لائن اپلکیشن سسٹم متعارف کیا تھا اور زائد از 6000 نشستوں کیلئے ریکارڈ 1.49 لاکھ درخواستیں وصول کئے۔ ترجمان جامعہ نے کہا کہ وائس چانسلر طلعت احمد کو طلبہ اور والدین سے موصولہ متعدد درخواستوں کے پیش نظر داخلہ کیلئے آخری تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT