Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کرنول :لاری میں آگ لگنے سے 60 سلینڈرس پھٹ گئے

کرنول :لاری میں آگ لگنے سے 60 سلینڈرس پھٹ گئے

تین جھونپڑیاں خاکستر ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تین جھونپڑیاں خاکستر ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
حیدرآباد 19 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں آج ایک لاری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میںاس میں رکھے ہوئے 60 پکوان گیس سلینڈرس دھماکہ سے پھٹ پڑے ۔ اس حادثہ کے بعد یہاں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ یہ حادثہ صبح 7.20 بجے قومی شاہراہ 44 پر دھون کے قریب پیش آیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس دھماکہ میں تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ ڈی ایس پی دھون سب ڈویژن پی این بابو نے بتایا کہ تین جھونپڑیاں خاکستر ہوگئیں ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس لاری میں اننت پور سے 450 گیس سلینڈرس کرنول کو منتقل کئے جا رہے تھے ۔ راستہ میں ڈرائیور نے انجن سے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے ۔ اس نے اچانک گاڑی کو لب سڑک روک دیا اور دوڑ کر گاووں کو والوں کو اس سے مطلع کرکے اپنے گھروں سے نکل جانے کو کہا ۔ آگ پھیلنے کے نتیجہ میں گیس سلینڈرس بھی جلنے لگے اور پھٹنے لگے ۔ کم از کم 50 تا 60 سلینڈرس دھماکہ سے پھٹ پڑے ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ لکا عملہ وہاں پہونچ گیا اور آگ پر قابو پایا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک متاثر رہی تاہم اسے بعد میں بحال کردیا گیا ۔ اس حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT