Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میںجلسۂ فیضان غوث اعظمؒ

کرنول میںجلسۂ فیضان غوث اعظمؒ

کرنول 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بردران سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ اسحق ثناء اللہ ؒ(روضہ درگاہ شریف) کرنول سیدشاہ جما ل اللہ قادری عرف داداباشاہ قادری وسیدشاہ گلاب باشاہ قادری کے بموجب 23؍جنوری بروزہفتہ بعدنمازعشاء روضہ درگاہ شریف کے احاطہ میں”آئیے حق کوپہچانیں”کے عنوان پرعظیم الشان جلسۂ فیضان غوث اعظم دستگیرؒمنعقد کرناطئے پایاہے۔ اس جلسہ میںڈاکٹرسیدفضل اللہ صابری چشتی نئی دہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے،ان کے علاوہ بیرونی ومقامی علمائے کرام بھی حضر ت غوث اعظم دستگیرؒکی زندگی کے حالات پرتفصیلی روشنی ڈالیںگے۔سجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری صاحب جلسہ کی سرپرستی کریں گے، جبکہ سجادہ نشین آستانۂ حیدری گنگاوتی کرناٹک مولاناسیدشاہ خلیل اللہ قادری صاحب جلسہ کی صدارت فرمائیں گے۔انہوں نے تمام عاشقان اولیاء سے ادبادرخواست کی ہے کہ وہ اپنے دوست واحباب کے ساتھ کثیرتعدادمیںشرکت فرماکراولیاء اللہ سے محبت کاثبوت دیتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT