Tuesday , December 11 2018

کرنول میں آج عرس شریف

کرنول 25؍ اکتوبر (ذریعہ ای میل) سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ خلیل اللہ قادریؒ(روضہ درگاہ شریف) سیدشاہ انورباشاہ قادری کے بموجب ۱۲؍ محرم الحرام مطابق 26؍ اکتوبربروزپیرحضرت سیدشاہ خلیل اللہ قادری ؒکاعرس شریف مقرر ہے۔ بعدنمازعصرتلاوت قرآن مجید، ذکرحلقہ شریف، بعدنمازمغرب سجادہ نشین حضرت سیدشاہ انورباشاہ قادری کے مکان سے صندل شریف برآمدکیاجائے گا، جلوس صندل فقراء کے جلوس ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے بارگاہ اسحقیہ پہنچے گا، صندل مالی چادرگل پیش کی جائے گی۔ سلام ، شجرہ خوانی وفاتحہ کے بعدبدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا۔تمام حاضرین کے لئے تناول کانظم رہے گا۔ برادر سجادہ نشین سیدشاہ دادا باشاہ قادری نے تمام عاشقان اولیاء سے درخواست کی کہ کثیرتعدادمیںشرکت فرماکراولیاء اللہ سے محبت کاثبوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT