Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں اقلیتوں میں تعلیمی ارتقاء کے عنوان پر قومی سمینارکا انعقاد

کرنول میں اقلیتوں میں تعلیمی ارتقاء کے عنوان پر قومی سمینارکا انعقاد

کرنول۔/16اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرنول کے خانگی ہوٹل میں ایس ایس ٹی ٹریننگ سنٹر کی جانب سے اقلیتوں میں تعلیمی ارتقاء کے عنوان پر قومی سمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ضلع تعلیمی افسر محترمہ طاہر ہ سلطانہ اور چیلڈرن پی ڈی زبیدہ بیگم وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع تعلیمی افسر محترمہ طاہرہ سلطانہ نے بتایا کہ آج بھی ضلع کرنول کے مسلم اقلیتی طلبہ تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں جن کو آگے آنا ضروری ہے۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ اقلیتیں زیادہ ہونے کی بنیاد پر ضلع کرنول میں بہت سارے تعلیمی ادارے لگائے جائیں۔ مزید انھوں نے بتایا کہ مسلم اقلیتوں کو چاہئے کہ اقلیتیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں۔ ایس ایف ٹی ٹریننگ سنٹر کے صدر سیدہ فیض النساء نے بتایا کہ وہ مسلم اقلیتوں کو تعلیمی اور روزگار فراہم کرنے کی غرض سے پچھلے کئی سالوں سے کام کررہی ہیں۔ لہذا جو بھی تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں وہ ان سے ربط پیداکریں اور ان کی تنظیم ہر حال میں ضرورتمندوں کی مدد کریگی ۔

 

بی جے پی کو اقتدار کا تکبر
لے ڈوبے گا: جے چندرا
بنگلورو۔16اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے درج فہرست طبقات سے وابستہ سرکاری ملازمین کو ترقی میں ریزرویشن دینے کے سلسلہ میں جو آرڈیننس تیار کیاگیا ہے وہ دستخط کیلئے گورنر کے پاس روانہ کیا گیا ہے۔ وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔کل ٹمکور میں یوم آزادی تقریبات میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کو ترقی میں ریزرویشن دینے کے متعلق آرڈیننس کے طریقۂ کار سے ہی آسانی ہوسکتی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کی طرف سے ریاست کے طاقتور طبقہ وکلیگا کے مذہبی سربراہ آدی چن چنگری مٹھ کے نرملا نند سوامی کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امیت شا کا ایسا رویہ ریاستی عوام نے دیکھاہے ، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی جے پی کو اقتدار کا تکبر کس حد تک آچکا ہے، یہ تکبر بہت جلد ہی بی جے پی کو لے ڈوبے گا۔ عدالتوں کے احاطوں میں وکیلوں کو سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT