Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہ ؒ کا عرس

کرنول میں حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہ ؒ کا عرس

کرنول27؍جون(ذریعہ میل)حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہ ؒ، آپ ایک صاحب کشف وکرامات، علوم شریعت کے جامع اور ریاضت ومجاہدات میں اپنی مثال آپ تھے، آپ بغداد میں پیداہوئے، سلسلہء نسب چودھویں پشت سے حضور غوث الاعظم دستگیرؒ سے جاملتاہے، آپ کے والد بزرگوار کانام حضرت ابوالفتح سعدالدین تھا،آپ نے18 سال کی عمر تک اپنے پدر بزرگوار کی نگرانی م

کرنول27؍جون(ذریعہ میل)حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہ ؒ، آپ ایک صاحب کشف وکرامات، علوم شریعت کے جامع اور ریاضت ومجاہدات میں اپنی مثال آپ تھے، آپ بغداد میں پیداہوئے، سلسلہء نسب چودھویں پشت سے حضور غوث الاعظم دستگیرؒ سے جاملتاہے، آپ کے والد بزرگوار کانام حضرت ابوالفتح سعدالدین تھا،آپ نے18 سال کی عمر تک اپنے پدر بزرگوار کی نگرانی میں تعلیم حاصل کی،اس کے بعد خرقہء خلافت اور نعمت قادریہ حاصل کرکے طریقت وحقیقت کی منزلیں طیٔ کرتے ہوئے اپنی نگاہ فیض سے ہزاروںفرزندان توحید کی ایمانی تشنگی کو دور کرتے رہے۔ آپ عشق الہی میں بغداد سے نکل کر دکن کی جانب تشریف لائے۔برنالہ (پنجاب)کے مقام پر سکونت پذیر ہوئے۔بعد ازاں آپ بغداد واپس ہوکر حسب سنت نبویﷺ نکاح فرمایا، کچھ عرصہ بعد پھر بغداد سے ہندوستان کی جانب عزم سفر باندھا، موضع کنگن پور(کرنول) میں سکونت پذیرہوئے، جو بعد میں قمر نگر ہوا اور اب کرنول کے نام سے جاناجاتاہے۔شہر کرنول آنے کے بعد آپ خداکے بندوںکوخداکی طرف دعوت دیتے رہے، ہزاروں لوگ آپ کے ہاتھ پر بیعت کرکے اسلام جیسے پاک ، شفاف وحقیقی مذہب سے آراستہ ہوگئے۔ آخرمیں۹۱۱ ہجری میں آپ نے اپنے معبود حقیقی کو لبیک کہا۔یہ تھے حضرت اسحق ثناء اللہؒ، جنہوںنے خداکے دین کی سرفرازی کے لئے ماںباپ،خاندان،قبیلہ،،وطن اورملک کوقربان کردیا۔آج بھی شہر کرنول میں مغرب کی دائیں جانب ، حیدرآباد کے رخ پر، گیٹ آف رائلسیماپر،دریائے تنگابھدرا کے کنارہ آپ کا روضہ موجودہے۔ برادر سجادہ نشین سید شاہ داداباشاہ قادری کے بموجب ماہ شعبان کے آخری دہے میںحضرت کا525واں عرس شریف مقررہے ۔سجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری عرف تاج محمدقادری کی سرپرستی میں یہ عرس تقاریب منعقد کی جائیں گی۔۲۹/شعبان المعظم ۱۴۳۵ہجری مطابق 28؍جون2014ء بروزسنیچر صندل شریف مقرر ہے۔جلوس صندل بعد نماز مغرب سجادہ نشین کے مکان سے برآمد ہوکرفقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے بارگاہ اسحٰقیہ پہنچے گا، بعد نماز عشاء صندل مالی چادرگل کی پیش کشی کے بعدسلام بحضور خیر الانام ، شجرہ وفاتحہ خوانی ہوگی، بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا، رات دس بجے فاضل وکامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد مولاناسیدشاہ عزیزاللہ قادری کا سیرۃ اولیاء پربیان ہوگا، اس کے بعد بزم ثناء کرنول کے زیر اہتمام ایک طرحی ، غیر طرحی ومنقبتی مشاعرہ ہوگا، رکن بزم ثناء کرنول سید شاہ معین پاشاہ قادری بارگاہ رسالت ﷺمیں نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔۳۰/شعبان المعظم مطابق 29 ؍جون بروز اتوار عرس شریف (چراغاں)مقرر ہیں، رات دس بجے فاضل وکامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد وسجادہ نشین درگاہ شریف گنگاوتی کرناٹک مولاناسید شاہ خلیل اللہ قادری کی سیرۃ اولیاء پر تقریر ہوگی، اسکے بعدمحفل سماء منعقد ہوگی، جس میں شہر حیدرآباد سے عالمی شہرت یافتہ قوال اپناقوالی پروگرام پیش کریں گے۔ یکم /رمضان المبارک مطابق30؍ جون بروزپیر زیارت کے فاتحہ مقرر ہیں، صبح نو بجے قرآن خوانی ، گل فشانی ، سلام وشجرہ خوانی پیش کی جائے گی، اس کے بعد بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT