Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنول میں سری سیلم ڈیم لبریز ناگرجنا ساگر میں پانی چھوڑا گیا

کرنول میں سری سیلم ڈیم لبریز ناگرجنا ساگر میں پانی چھوڑا گیا

حیدرآباد۔ 21 جولائی(آئی این این) سری سیلم ڈیم کرنول میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 8 ٹی ایم سی پانی جرالہ پراجیکٹ سے آچکا ہے۔ جبکہ ڈیم کی گنجائش 9.6 ٹی ایم سی ہے۔ اس کے نتیجہ میں پانی ناگرجنا ساگر کیلئے چھوڑا جارہا ہے۔ سری سیلم ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم میں تمام ٹربائنس جمعرات کی صبح سے کام کرنا شروع کرچکے ہیں اور تقریباً 32 ہزار کیوزک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس وقت سری سیلم ڈیم میں 74 ہزار کیوزک پانی پہنچ رہا ہے۔ جب اس کی گنجائش پوری ہوجائے گی اور ڈیم لبریز ہوجائے گا تو یہ پانی پوٹی ریڈی پاڈو پراجیکٹ کیلئے چھوڑا جائے گا۔ اس طرح یہ پانی رائلسیما پہنچے گا۔

TOPPOPULARRECENT