Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں پلس پولیو پروگرام کیلئے موثر انتظامات

کرنول میں پلس پولیو پروگرام کیلئے موثر انتظامات

کرنول /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کے اندر کہیں بھی پولیو سے متاثر مریض نہ رہیں ہم تمام کی کوشش یہی ہے ۔ بدھوار پیٹ کے میونسپل پرائمری اسکول میں منعقسد کئے گئے ۔ پلس پولیو پروگرام میں شامل ہوکر چھوٹے بچوں کو پلس پولیو خوراک پلاتے ہوئے ضلع کلکٹر کرنول سی ایچ وجئے موہن نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پلس پولیو پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے ضلع کے اندر بہت بھاری انتظامات کردئے ہیں ۔ اس کیلئے 2.735 پلس پولیو مراکز قائم کئے ہیں 10,940 طبی کارکنوں کو مقرر کیا ہے 88 موبائیل مراکز بھی قائم کئے ہیں ۔ یہ پلس پولیو پروگرام 18 جنوری تا 21 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس پروگرام میں ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر ایم شاردا میونسپل کمشنر رویندر بابو پلس پولیس کے ریاستی نگران کار ڈاکٹر میناکشی مہادیو ضلع کے تمام عہدیداران وینکٹ رمنا ، لکشمی وغیرہ شامل تھے ۔ کرنول کے ایم ایل اے ایس وی موہن ریڈی نے منڈی میٹ کالونی میں منعقد کئے گئے پلس پولیو پروگرام میں شامل ہوکر بچوں کو پلس پولیو خوراک پلائی اس موقع پر وہ بات کرتے ہوئے کہا پولیو کا مرض بہت ہی خطرناک ہے ۔ اس لئے انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں یعنی 0 تا 5 سال کے بچوں کو پولیو خوراک ضرور پلائیں ۔ اپنے بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچائیں ۔ 37 ویں وارڈ کے اندر قائم کردہ مرکز میں ماضی منسٹر کے وی پربھاکر نے بچوں کو پلس پولیو خوراک پلاتے ہوئے کیا ۔ پلس پولیس کے دو بوندھ ضرور اپنے بچوں کو پلائیں تاکہ آپ کے بچے صحت مند رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دیش کے اندر کہیں بھی پولیو مرض نہ رہیں ہر ایک صحت مند رہیں ۔ اس پروگرام میں بچوں کے والدین کثیر تعداد میں شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT