Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں 16کلو سونا ضبط

کرنول میں 16کلو سونا ضبط

کرنول۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرنول پولیس نے 16کلو سونا ضبط کرلیا جو کہ مناسب دستاویزات کے بغیر گاڑی میں منتقل کیا جارہا تھا۔ تلاشی مہم کے دوران ٹو ٹاؤن پولیس نے کرناٹک کے نمبر پلیٹ کی ایک گاڑی کو روک لیا اور تلاشی لینے پر بسکٹ کی شکل میں سونا برآمد ہوا۔ گاڑی میں سوار 2افراد عمر کھتری اور ایس پی منجو ناتھ سے اس تعلق سے دریافت کر

کرنول۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرنول پولیس نے 16کلو سونا ضبط کرلیا جو کہ مناسب دستاویزات کے بغیر گاڑی میں منتقل کیا جارہا تھا۔ تلاشی مہم کے دوران ٹو ٹاؤن پولیس نے کرناٹک کے نمبر پلیٹ کی ایک گاڑی کو روک لیا اور تلاشی لینے پر بسکٹ کی شکل میں سونا برآمد ہوا۔ گاڑی میں سوار 2افراد عمر کھتری اور ایس پی منجو ناتھ سے اس تعلق سے دریافت کرنے پر اطمینان بخش جواب نہیں آیا چونکہ ناجائز طریقہ سے قیمتی دھات کا کاروبار کیا جارہا تھا جس کے باعث حکومت کو تقریباً 56.16لاکھ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ باور کیا جاتا ہے کہ کرنول میں اس طرح کی غیر قانونی کارروائی عرصہ دراز سے جاری ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق کرنول میں 3ہزار جویلری شاپس ہیں جبکہ صرافہ بازار اور دیگر سونے چاندی کی دکانات پر باقاعدہ بل دینے کے بجائے معمولی رسید حوالے کی جاتی ہے۔ ٹیکس کی چوری سے حکومت کو ہر روز لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے اور تقریباً 60فیصد کاروبار بغیر رسید اور بلز کیا جارہا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ کرنول میں نامور جویلرس اور شورومس گاہکوں کو خالص سونے کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔ اگرچیکہ سونا 91.6 کیرٹ کا ہوتا ہے لیکن 22 کیرٹ کے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ضبط شدہ16 کلو سونا راسی جیویلرس بنگلور والوں کا ہے۔ تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر اے روی کرشنا جوکہ اس کیس کی نگرانی کررہے ہیں بتایا کہ مناسب دستاویزات پیش نہیں کئے گئے تو متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT