Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول کے عثمانیہ کالج گراؤنڈ میں آج سنی تربیتی اجتماع

کرنول کے عثمانیہ کالج گراؤنڈ میں آج سنی تربیتی اجتماع

کرنول۔/9 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کرنول کے عثمانیہ کالج گراؤنڈ میں 10جنوری بروز اتوار بڑے پیمانہ پر ایک روزہ سنی تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اہل سنت الجماعت کے صدر سید شاہ شفیع پاشاہ حسینی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ سنی تربیتی اجتماع 10جنوری اتوار کو فجر کی نماز کے بعد شروع ہوگا اورعشاء کی نماز کے بعد ختم ہوگا۔ اس ایک روزہ سنی اجتماع میں مشہور و معروف درگاہوں کے سجادہ نشین بھی شرکت کریں گے اور دنیا بھر کے مشہور سنی علماء کے خطابات ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کرنول کے مقامی علماء بھی خطاب کریں گے۔ خاص کر مہمان خصوصی مولانا عبداللہ خان کاظمی سابق ایم پی، مولانا امیرالقادری تحریک سنی نعت اسلامی، ڈاکٹر مصطفی شریف ڈائرکٹر عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد، مفتی ضیاء الدین نقبشندی اور دیگر تشریف لارہے ہیں۔ مرکز انجمن اہل سنت الجماعت کے صدر سید شفیع پاشاہ حسینی نے تمام مسلمانوں سے جلسہ گاہ کے ایک روزہ تربیتی اجتماع میں شریک ہوکر علماء کرام کے بیانات اور دینی معلومات میں اضافہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT