Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / کرنی سینا کے ارکان ایک اسکول میں ’’ گھومر ‘‘ گا نا بجا نے پر توڑ پھو ڑ مچائی

کرنی سینا کے ارکان ایک اسکول میں ’’ گھومر ‘‘ گا نا بجا نے پر توڑ پھو ڑ مچائی

Image Courtesy Times Now

رتلام (مدھیہ پردیش ) :۔ مدھیہ پردیش کے رتلام گاؤں میں ایک اسکول کے سالانہ جلسہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت ‘ کا گانا’’ گھومر ‘‘ بجا نے پر شری راجپوت کرنی سینا کے ارکان اسکول مین گھس کر توڑپھوڑ مچائی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سینٹ پالس اسکول میں اس وقت پیش آیا جب طلبہ اسکول کے سالانہ جلسہ میں اس پر مظاہرہ کر رہے تھے اس وقت کرنی سینا کے ارکان اسکول میں زبردستی گھس کر آئے اور توڑپھوڑ کرنا شروع کردیا ۔

اسکول کے کئی اشیاء کو نقصان پہنچائے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔

اس واقعہ میں ایک طالب علم زخمی ہوا۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ سے راجپوت کرنی سینا میں غم وغصہ کی لہر دوڑگئی۔

اس فلم میں انہوں نے راج پوت کی میراث اورتاریخی پہلوؤں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔فلم پدماوت ۲۵ جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔اس فلم میں ڈیپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی‘ شاہد کپور نے مہاروال رتن سنگھ ‘ اور رنویر سنگھ نے سلطان علاء الدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT