Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / کرن بیدی بی جے پی میں شامل ، دہلی الیکشن لڑیں گی

کرن بیدی بی جے پی میں شامل ، دہلی الیکشن لڑیں گی

نئی دہلی ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انا ّ کی سابقہ رکن کرن بیدی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور 7 فبروری کے دہلی اسمبلی چناؤ لڑیں گے، جب یہ پوچھا گیا آیا وہ پارٹی کی وزارت اعلیٰ امیدوار ہوں گی، امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمنٹری بورڈ انتخابی نتائج نکل آنے کے بعد اس مسئلہ پر فیصلہ کرے گا لیکن مزید کہا کہ اُن کی شمولیت دہلی یونٹ کو

نئی دہلی ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انا ّ کی سابقہ رکن کرن بیدی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور 7 فبروری کے دہلی اسمبلی چناؤ لڑیں گے، جب یہ پوچھا گیا آیا وہ پارٹی کی وزارت اعلیٰ امیدوار ہوں گی، امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمنٹری بورڈ انتخابی نتائج نکل آنے کے بعد اس مسئلہ پر فیصلہ کرے گا لیکن مزید کہا کہ اُن کی شمولیت دہلی یونٹ کو ’’کافی مضبوط‘‘ کرے گی۔ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ انتخابات لڑیں گی مگر یہ جواب دینے سے انکار کیا کہ آیا انھیں اُن کے سابق ٹیم انا رفیق اروند کجریوال کے خلاف باوقار نئی دہلی حلقہ میں اتارا جائے گا۔ بیدی کو قابل منتظم قرار دیتے ہوئے جو حکومت میں اور اس کے باہر رہتے ہوئے بڑی جہدکار رہی ہیں، ارون جیٹلی نے کہا کہ ’’وہ حکمرانی کا تجربہ رکھتی ہیں اور قابل بھروسہ امیج کی حامل ہیں۔ وہ بعض اقدار سے وابستہ ہیں۔میں بی جے پی میں وزیراعظم نریندر مودی کی متاثرکن قیادت کے سبب شامل ہوئی ہوں۔ دہلی کو طاقتور، صحیح العقل قیادت کی حامل اور مستحکم حکومت درکار ہے۔ ہمیں اسے دنیا میں نمبر ایک دارالحکومت بنانا ہوگا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT