Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / کرن بیدی سے بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رامن کی اچانک ملاقات

کرن بیدی سے بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رامن کی اچانک ملاقات

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رام نے دہلی میں چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اپنی پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کرن بیدی سے آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اروند کجریوال کے زیرقیادت عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہوئے سخت انتخابی مقابلے کے نتائج کا منگل کو اعلان ہوگا لیکن ایگز

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رام نے دہلی میں چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اپنی پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کرن بیدی سے آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اروند کجریوال کے زیرقیادت عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہوئے سخت انتخابی مقابلے کے نتائج کا منگل کو اعلان ہوگا لیکن ایگزٹ پولس نے عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ نرملا سیتا رامن نے کرن بیدی سے آج صبح سابق آئی پی ایس آفسر کی ادے پارک رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔ بیدی کے گھر سے باہر نکلتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نتیجے 10 فروری کو آئیں گے اور وہ اس وقت اس موضوع پر بیان دیں گی۔ پارٹی کی شکست کی صورت میں ذمہ داری قبول کرنے کرن بیدی کی طرف سے گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر نرملا سیتا رامن نے کہا کہ یہ ان (بیدی) کا انفرادی بیان ہے۔ وہ چیف منسٹر کے عہدہ کی امیدوار تھیں اور یہ ان کا اپنا بیان ہے، لیکن جو کچھ بھی ہوگا، وہ 10 فروری کو ہوگا۔ توقع ہے کہ نتائج بی جے پی کے حق میں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT