Wednesday , November 22 2017
Home / تفریح / کرن جوہر دیپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ فلم بنائیں گے

کرن جوہر دیپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ فلم بنائیں گے

خبر ہے کہ پروڈیوسر کرن جوہر بہت جلد اپنی نئی فلم دیپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ شروع کرنے جارہے ہیں۔ حال ہی میں کرن جوہر نے اپنے ایک بیان میں فواد خان کے ساتھ دھرما پروڈکشن کے اور بھی پراجکٹس کی شروعات کا اشارہ دیا ہے۔ کپور اینڈ سنس کے بعد فواد خان بھی کرن جوہر کی آنے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک مہمان رول کرتے نظر آئیں گے۔ کرن کا یہ پراجکٹس دیپیکا کی ہالی ووڈ فلم ’’xxx‘‘ (ٹریپل ایکس) کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا جسے ایکنڈریج بنا رہے ہیں جس میں دیپیکا پڈوکون ون ڈیزل کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT